سلطان حیدر علی خان کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی





چکوال( )چکوال شہرکی یونین کونسل 4وارڈ نمبر 29میں مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں این اے 58 پرمیجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی 20پرچوہدری سلطان حیدر علی خان کے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی شہر کے درو دیوار شیر کے نعروں سے گونج اٹھے اجتماع کا اہتمام سابق کونسلر خالد بٹ،شیخ شہزاداحمد،شیخ ابراہیم فاروقی، اور شیخ خالد فرحان فاروقی نے کیا یونین کونسل 4وارڈ نمبر 29 کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور شیر پر مہر لگانے کا نعرہ مستانہ بلند کیا جس سے مخالفین کا علاقہ بھر سے صفایا ہو گیااور میجر (ر) طاہر اقبال چوہدری سلطان حیدر کوواضح برتری حاصل ہو گئی ،شرکاءنے میاں نواز شریف کے امیدواروں کی حمایت کر کے 8فروری کو شیر کی کامیابی کی نوید سنا د ی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی نظریاتی لوگ ہیں یہ نظریے کے ساتھ کھڑے ہیںآپ کی دعاﺅں سے حلقہ پی پی بیس سے انشاللہ کامیابی یقینی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لےگ(ن) کے ووٹ کے لئے گلی محلے پھیل جائیں اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کر دیں انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) کا میابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہو گی انشااللہ 8 فروری کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید سنا کر غروب ہوگا انتخابی اجتماع سے سابق وفاقی سیکرٹری اور سینئر رہنماءمسلم لیگ ن ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ8فروری کو عوام تعمیر و ترقی کے لیے میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کو کامیاب بنائیں مسلم لیگ ن ہی تعمیر و ترقی کی ضامن ہے او ر ضلع بھر کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے چھکا لگائے گی۔قبل ازیںغازی پارک میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شوکت رنگ الٰٰہی محمد خان تترال اور خالد بٹ نے کہا کہمسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کےااور ہمےشہ عوام کی خدمت کی ہے مسلم لےگ(ن) نے عوام کے کام کئے ہےں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ8فروری کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو بھاری برتری سے کامیاب کرانا ہے مسلم لیگ(ن) کیا کامیابی میاں نواز شریف کی کامیابی ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.