ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال قراۃ العین ملک کا چکوال کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

 


چکوال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال قراۃ العین ملک نے جنرل الیکشن ڈے پر پولنگ کے آغاز پر چکوال کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پولنگ سٹیشنز کے معائنہ کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے انتخابی عمل میں شفافیت برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کے انتظامات پر عملدرآمد کا بغور جائزہ لیا اور پولنگ سٹیشنز کے انتظامی عملہ کو اس امر کی تاکید کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی عملداری کڑی مانیٹرنگ کے تحت یقینی بناتے ہوئے انتخابی عمل کی تکمیل تک پر امن ماحول برقرار رکھا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قراۃ العین ملک نے اس موقع پر ڈی سی آفس کمپلیکس میں الیکشن سیل/ کنٹرول روم کا معائنہ بھی کیا جس کے دوران انہیں مانیٹرنگ کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.