چکوال شہر کی متعدد وارڈز میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر نے برتری حاصل کر لی








چکوال شہر کی متعدد وارڈز میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر نے برتری حاصل کر لی۔ کارنر میٹنگز بڑے اجتماعات میں تبدیل ہو گئیں اورشہریوں نے چوہدری سلطان حیدر کو کامیاب بنانے کا اعلان کر دیا۔ شہنشاہ چوک وارڈ نمبر10میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام سابق کونسلر سکندر جٹ ،ملک حاکم خان ،عبدالغفار خان نے کیا۔ میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔میجر(ر) طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر نے فیتہ کاٹ کر الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چوہدری محمد نواز کنگ ،چوہدری اظہر الحسن، ریاض حسین نجمی، چوہدری عمار عباس ایڈووکیٹ، ملک حامد نواز ،چوہدری علی نواب بھی موجود تھے۔ وارڈ نمبر14میں تھنیل پھاٹک پر الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب بڑے جلسے کی شکل اختیارکر گئی، جہاں پر چوہدری سلطان حیدر کا عوام نے ڈھوک کی تھاپ اور رقص پر استقبال کیا۔ چوہدری سلطان حیدر کے قریبی ساتھی چوہدری معین اکرم ،محمد صفدر ملک، چوہدری فرحت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چوہدری سلطان حیدر کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلطان حیدر نے چوہدری معین اکرم اور دیگر اہلیان وارڈ نمبر14کا شکریہ اداکیا ،چوہدری معین اکرم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وارڈ نمبر14سے بڑی لیڈ کے ساتھ مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر تحفہ دینگے۔وارڈ نمبر36اور37میں نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ چکوال سٹی چوہدری سہیل احسن سیال ،محمود اعظمی ایڈووکیٹ اور ٹھیکیدار عارف کی سربراہی میں انتخابی کارنر میٹنگز منعقد ہوئیں جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہل تشیع برادری نے عامر محمود ،نوید جعفری ،ماسٹر فدا حسین ،جمیل جعفری ،نبیل جعفری اور نفیس جعفری کی سربراہی میں پی ٹی آئی کو خیرآباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور 8فروری کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.