پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی20 نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی طوفانی انتخابی مہم جاری

چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی پی20چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی طوفانی انتخابی مہم جاری ہے اور حلقہ کی معروف برادریوں و سرکردہ شخصیات نے ان کی حمایت کر کے کامیابی یقینی بنا دی ہے۔حلقہ کے مختلف انتخابی دوروں کے دوران سرکردہ سیاسی شخصیات نے چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔مرکز ڈھڈیال چکوال شہر اور دیگر یونین کونسلوں میں چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کو بھرپور عوامی پذیرائی حاصل ہے۔ چوہدری نوشاد علی خان نے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 8فروری کے الیکشن میں کامیاب ہو کر ضلع چکوال کی عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے۔انہوں نے کہا کہ چکوال میں عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے آج تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب ہو کر مذکورہ مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرےگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.