چوہدری ایاز امیر کے انتخابی اجتماعات جاری،سرکردہ شخصیات اور برادریوں نے حمایت کا اعلان کر دیا
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر) پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے58چوہدری ایاز امیر کے حلقہ کے مختلف علاقوں میں انتخابی اجتماعات جاری،سرکردہ شخصیات اور برادریوں نے حمایت کا اعلان کر دیا،انتخابی مہم کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری اظہر محمود چکرال کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے ،ایم این اے کے امیدوار کے لیے بھرپور حمایت حاصل کر لی، لطیفال ،دھیدوال ،کھودے اور دیگر متعدد علاقوں میں چوہدری ایاز امیر کے انتخابی اجتماعات منعقد ہوئے جس میں انہوں نے چوہدری اظہر محمود چکرال ،چوہدری نصر شریف، راجہ محمد نذیر، چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی، چوہدری ناصر اقبال اور دیگر کے ہمراہ شرکت کی۔ انتخابی اجتماعات میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کیا۔ دریں اثناءچوہدری اظہر محمود چکرال نے مگھال ،چک خوشی ،خیرپور، کرہن، کریالہ، موہڑہ تھنیل ،کھوکھر زیر، کھائی، دھیدوال اور دیگر علاقوں کے طوفانی دورے کیے ،مگھال میں ملک الطاف نے برادری اور ساتھیوں سمیت چک خوشی میں ملک حاجی شمریز ،خیرپور میں چیئرمین حیدر کی سربراہی میں برادری اور عوام علاقہ نے چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کیا اور چوہدری اظہر محمود کو یقین دہانی کروائی کہ 8فروری کو انتخابی نشان باجا پر مہر لگا کر چوہدری ایاز امیر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ کرہن ،کریالہ، موہڑہ تھنیل اور کھوکھر زیر کی بڑی برادریوں نے بھی چوہدری اظہر محمود چکرال کی آواز پرلبیک کہتے ہوئے ایاز امیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ دھیدوال میں علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک امداد حسین نے برادری سمیت ایاز امیر کی حمایت کی اور چوہدری اظہر محمود چکرال کو گاﺅں آمد پرخوش آمدید کہا۔ ڈھڈیال کی سب سے بڑی اعوان برادری نے چوہدری ایاز امیر کے حق میں دعائے خیر کی۔
کوئی تبصرے نہیں