قاضی برادری نے قاضی عمیر کی سربراہی میں چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا

 

چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )چکوال شہر میں قاضی برادری نے قاضی عمیر کی سربراہی میں چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں وارڈ نمبر37میں قاضی کالونی میں ایک انتخابی اجتماع منعقد ہوا جس میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالخالق ،چوہدری ضیاءاکرم ،قاضی سرمد بلال ایڈووکیٹ، چوہدری شیراز اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔قاضی برادری نے قاضی عمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یک زبان ہو کر چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کیا اور8فروری کو شیر پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔چوہدری سلطان حیدر نے قاضی عمیر اور قاضی برادری کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔واضع رہے کہ قاضی محمدعمیر چکواال کی معروف شخصیت ہیں اور ان کا وسیع حلقہ احباب اور بڑا ووٹ بینک موجود ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.