وارڈ نمبر31محلہ انوار آباد، اسلام پورہ اور موسیٰ نگر کی عوام نے 8فروری کو شیر پر مہر لگانے کا اعلان کردیا
چکوال( ڈسڑکٹ رپورٹر )وارڈ نمبر31محلہ انوار آباد، اسلام پورہ اور موسیٰ نگر کی عوام نے 8فروری کو شیر پر مہر لگانے کا اعلان کردیا۔ تینوں محلہ جات کی عوام نے چوہدری سلطان حیدر کا شاندار استقبال کیا۔ تاریخی جلسہ کا اہتمام سابق کونسلرز قمر الاسلام بلو، خواجہ ہمایوں اور طارق شاہ نے کیا۔ سینکڑوں افراد نے انتخابی اجتماع میں شرکت کر کے چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کی اور 8فروری کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں