چوہدری اظہر محمود چکرال کے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے انتخابیءدورے جاری

 


چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر )حلقہ این اے58میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ایاز امیر کے انتخابی مہم کے انچارج چوہدری اظہر محمود چکرال کے حلقہ کے مختلف دیہاتوں کے انتخابیءدورے جاری ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے موہڑہ شیخاں ،خیرپور، کھنڈوعہ، دوالمیال، ڈھریالہ کہون اور دیگر علاقوں میں سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور ایاز امیر کے لیے حمایت حاصل کی۔ چوہدری اظہر چکرال نے انتخابی اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے58کے علاقے میں تعمیر و ترقی چوہدری ایاز امیر کے مرہون منت ہے۔ چوہدری ایاز امیر پہلے بھی ایم این اے رہ چکے ہیں اور اس عرصہ کے دوران ایاز امیر نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔چکوال میں پاسپورٹ آفس کا قیام بھی چوہدری ایاز امیر ہی کا کارنامہ ہے جس سے ضلع بھر میں بسنے والے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ عوام 8فروری کو باجے پر مہر لگا کر ایاز امیر کو کامیاب بنائیں اور تعمیر و ترقی کے نئے باب روشن کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.