بڑے دعوے کرنے والوں نے اپنے ادوار میں چکوال کو نظر انداز کیا،محمد اشرف آصف


چکوال کا ہر درد مند شہری جانتا ہے کہ مسائل سے نکلنے کا حل صرف جماعت اسلامی ہے

چکوال( ) محلہ عثمان آباد میں جماعت اسلامی کی منعقدہ کارنر میٹنگ جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اہلِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ ایڈووکیٹ چوھدری امجد علی کا گتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اشرف آصف چکوال میں بلاشبہ اہل و قابل امیدوار ہیں۔ ایک استاد کی حیثیت سے اپنے شاگردوں کی اخلاقی و روحانی تربیت میں اشرف آصف نے کبھی کوئی کمی نہیں آنے دی۔ چکوال کی نمائندگی حقیقتاً ایسی شخصیت ہی کو کرنا چاہیے۔امیدوار حلقہ پی پی 20 امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف نے محلہ عثمان آباد میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔ محمد اشرف آصف کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے۔ چکوال کی عوام کی آواز جماعت اسلامی ہی بنی ہے اور بنتی رہے گی۔ آج چکوال کے عوام سے ووٹ لینے ترقی و خوشحالی کے بڑے دعوے کرنے والوں نے اپنے سابقہ ادوار میں چکوال کو نظر انداز کیا ہے۔ آج بھی مسائx,ل جوں کے توں موجود ہیں اور باریاں لینے والے عوام کو جھوٹے وعدوں سے رام کرنے میں لگے ہیں۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی۔ افسر شاہی اور سرکاری خرچوں پر مفت کی سہولیات کا خاتمہ کر کے عوام کو خوشحال کیا جائے گا۔ اب وقت بدل رہا ہے سیاسی شعبدہ بازوں کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے۔ چکوال کا ہر درد مند شہری جانتا ہے کہ مسائل سے نکلنے کا حل صرف جماعت اسلامی ہے آئیے ہمارا زورِ بازو بنیں اور 8 فروری کے دن ترازو پت مہر لگائیں اور چکوال کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.