مرید میں شیر کی گرج۔ چوہدری محمود کی نگرانی میں بڑے جلسے کا انعقاد
چکوال(میڈیا سیل)مرید میں شیر کی گرج۔ چوہدری محمود کی نگرانی میں بڑے جلسے کا انعقاد۔ عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔سیاسی مقاصد کے حصول کےلیے میری تقریر کی ویڈیو کو کانٹ چھانٹ کر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر کاٹ کر پھیلایا گیا میں نے کہا کچھ اور تقریر میں دکھا کچھ دیا گیا جو سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ کا واضع ثبوت ہے۔ مخالف تبدیلی جماعت نے لوگوں کی عزتوں کو اچھالا۔ گالی اور فیک نیوز کا کلچر عام کیا۔ آج نوجوان نسل کو بگاڑنے کی پگڑیاں اچھالنے کی جو تربیت دی جارہی ہے وہ پاکستان کی روایات کے خلاف ہے۔ الحمداللہ مجھے اس ویڈیو کی صفائی دینے کی ضرورت نہی عوام جانتے ہیں میں اللہ اور اسکے رسول پر کامل ایمان رکھتا ہوں میرے مد مقابل کون ہیں مجھے عوام کو بتانے کی ضرورت نہیں انکو بھی عوام بخوبی جانتے ہیں۔ مسلم لیگی قائدین اللہ کی مدد سے متحد ہیں جہاں جہاں لیگی ووٹر موجود ہیں اس حلقے کے ن لیگی امیدوار کو سپورٹ کریں۔ میجرر طاہر اقبال.روایات کی پاسداری اور عوام حقوق کا تحفظ و مسائل کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ علاقے کی پسماندگی دود کرنے کےلیے ہر ممکن کوشش پہلے بھی کی اب بھی کرینگے۔ روایات کی پاسداری شرافت اور عوامی قوتوں کے مد مقابل وہ قوتیں ہیں جو منفی سوچ سے پاکستان اور چکوال کی ترقی ہضم نہیں کر سکتیں۔ن لیگ کی فتح سے 2018سے رکا ہوا ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ سردارغلام عباس کا مرید جلسہ میں خطاب..عوام کا ن لیگی قائدین میجر ر طاہر اقبال اور سردار غلام عباس کا مرید پہنچے پر شاندار استقبال علاقہ شیر کے نعروں سے گونج اٹھا دونوں روایتی دھڑوں کے ملاپ سے عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔جلسے میں چوہدری ناصر عباس ایڈووکیٹ کا برادری و دوستوں کے ہمراہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان..چوہدری اسد علیخان۔ چوہدری ارشد منیر منہاس۔ چوہدری محمود احمد کہوٹ۔ چوہدری منصور احمد بڈھیال۔ چوہدری زاہد عباس۔ ماسٹر جہان خان۔ قاضی اظہر حسین چئیرمین۔ چوہدری فضل محمود کہوٹ۔ چوہدری متین رضا۔ عنصر محمود کونسلر۔ چوہدری عارف حسین۔ چوہدری غلام شبیر ناظم۔ چوہدری سہیل احمد جنیال۔ چوہدری محمد امیر نمبردار۔ چوہدری ملازم حسین ہوتیال۔ ملک خان ہوتیال۔ چوہدری اختر محمود کہوٹ۔ چوہدری طاہر سکندر۔ سید محسن حسن شاہ۔ چوہدری علی کونسلر۔ ملک فرحت عباس نے جلسہ کے انتظامات کیے جبکہ جلسے میں تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.
کوئی تبصرے نہیں