ہماری جماعت ہی نوجوانوں کے مسائل حل کرے گی،سلطان حیدرعلی خان

 


چکوال (میڈیا سیل)سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ چکوال راجہ مطلوب حسین کی صدارت میں سٹی یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال چوہدری محمد سلطان حیدر علی خان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی 20 چکوال چوہدری سجاد احمد خان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع چکوال اختر محمود بٹ، سابق کونسلر چوہدری عمر فاروق اور نوجوان (ن) لیگی رہنما چوہدری سلطان قاسم علی خان تھے۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور ببر شیروں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ آج کے یوتھ ونگ کے اکٹھ نے ثابت کردیا ہے کہ چکوال کے نوجوان ن لیگ کے ساتھ ہیں۔ اور ہماری جماعت ہی نوجوانوں کے مسائل حل کرے گی، انہیں پروموٹ کرے گی اور باعزت روزگار دے گی اس کے علاوہ نوجوانوں کو جہاں ضرورت ہوگی ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے جو مدمقابل جماعت ہے وہ نوجوانوں کی جماعت ہونے کا دعویٰ تو کرتی ہے مگر انہوں نے اپنے دور حکومت میں نوجوانوں کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا اس بات کے نوجوان گواہ ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.