چکوال کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے انتخابی عمل میں استعمال ہونے والا سامان پہنچادیا گیا


 چکوال (عبدالغفار پارس) عام انتخابات 2024ء کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چکوال کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے انتخابی عمل میں استعمال ہونے والا سامان پہنچادیا گیا،جس کیلئے سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری آمدہ الیکشن 8 فروری 2024ء کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب انتخابی عمل میں استعمال ہونے والا سامان جس میں بیلٹ باکس،اسٹیشنری،فارم، اسٹیمپ اور دیگر ضروری سامان شامل ہے،بحفاظت چکوال کے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 58 اور این اے 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں پی پی 20. 21. 22.23 کے آر اوز کے حوالے کردیا گیا ہے،اس سامان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی تعینات کردئیے گئے ہیں،انتخابی سامان کی پریزائیڈنگ افسران کو منتقلی کا عمل اگلے دو سے تین روز میں جاری ہوجائیگا.

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.