پی پی 20 سے الیکشن میں حصہ لینے والے "چوہدریوں" میں بھرپور مقابلہ کی توقع

 چکوال (عبدالغفار پارس) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال 1 سے الیکشن میں حصہ لینے والے بڑی جماعتوں کے امیدوار "چوہدریوں" میں بھرپور مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری علی ناصر بھٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ شامل ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تینوں "چوہدریوں" کا تعلق چکوال شہر سے ہے،اب دیکھنا ہے کہ چکوال شہر سے کون چوہدری کامیاب ہوتا ہے اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت کس چوہدری کے حصہ میں آتی ہے؟اس بات کا فیصلہ 8 فروری کو حلقہ کی عوام اور ووٹرز نے کرنا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.