رانا فہد بشیر ایس ایم ٹی کے زیر اہتمام یوتھ ونگ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا


ڈھڈیال (مسرت جعفری) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رانا فہد بشیر ایس ایم ٹی کے زیر اہتمام جمعہ کے روز یوتھ ونگ ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایک موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی جو چوک سے شروع ہو کر میں بازار سے ہوتی ہوئی رانا ہاؤس میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جس میں کثیر تعداد میں موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ ریلی کے اختتام پر رانا ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما چوہدری قاسم علی خان اور محمد طاہر نے کہا کہ بہترین ورکر کنونشن اور بھر پور ریلی نکالنے پر یوتھ ونگ کے نوجوانوں کو بھرپور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے شکست کے خوف سے مسلم لیگ ن کے نہایت شریف النفس انسان حلقہ این اے 58 سے میجر طاہر اقبال کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان شاءاللہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ نوجوان مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں۔ آنے والا دور مسلم لیگ ن کا ہے۔8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ورکر کنونشن سے سابق ناظم رانا بشیر سراج اور صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان اور چوہدری حمزہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں یوتھ ونگ کے نوجوانوں اور مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں ضلعی صدر یوتھ ونگ رانا فہد بشیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.