ایس ای آئیسکو چکوال وحید احمد مراد کا ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفسس کا دورہ

 


چکوال( ترجمان) آج ایس ای آئیسکو چکوال وحید احمد مراد نے ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفسس کا دورہ کیا انہوں ان آفس سے ملحقہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفامرزاور لائنوں کا جائزہ لیا اور الیکشن کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کئے گئے انتظامات چیک کئے انہوں نے الیکشن کمشن اور ڈسٹرک انتظامیہ کے ساتھ تمام انتظامات کو بہتر طور پر انجام دینے پر زور دیا اس موقع پر انہوں نے ADCGبلال بن عبدالحفیظ اورHCR سجاد احمد سے بھی ملاقات کی اور دوران الیکشن بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ایمر جنسی کی صورت میں بیک اپ سپلائی کے لئے ہدایات دیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل آئیسکو چکوال مدثر نواز سیال ،ایکسیئن چکوال محمد اقبال  بھی موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.