یونین کونسل سرال میں ن لیگ نے اپنے پیر جما لیے


 چکوال (میڈیا سیل)یونین کونسل سرال میں ن لیگ نے اپنے پیر جما لیے  سرال میں پی ٹی آئی کے سرکردہ ورکر چوہدری محمد ارشد، واجد طفیل، امجد طفیل نے اپنی تمام برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔  اس کے علاوہ چوہدری دوریز محمد خان صاحب اور ان کے بھانجے چوہدری سلطان خان اور چوہدری بہادر خان، چوہدری محمد اکرام، چوہدری مقصود احمد، چوہدری محمد عرفان، چوہدری حبیب خان اور چوہدری محمد ارشد جہانگیر نے اپنی تمام برادری اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔  اس سلسلہ میں کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری محمد سلطان حیدر علی خان کے علاوہ چوہدری نذر عباس لطیفال، چوہدری اشتیاق لطیفال اور سابق چیئرمین چوہدری ضمیر خان تھے۔  اس موقع پر خصوصی کاوش صدر مسلم لیگ (ن) یونین کونسل سرال نمبردار امیر حسین اور ظل حسنین کی تھی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.