انجمن طلباءاسلام نے ویلنٹائن ڈے کو مسترد کرکے یوم حیاءمنایا

 چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن طلباءاسلام نے ویلنٹائن ڈے کو مسترد کرکے یوم حیاءمنایا۔ ضلع ناظم انجمن طلباءاسلام چکوال شاہ زیب عاصمی نے بتایا کہ انجمن طلباءاسلام دنیاوی محبتوں اور مادی جذبوں سے لبریز ماحول کو محبت رسول ﷺ کے مقدس جذبے سے معطر کرنے کے لیے ویلنٹائن ڈے کو یوم حیاءمناتی ہے۔ اے ٹی آئی طلباءکی واحد تنظیم ہے جو فروغ عشق مصطفی ﷺ کو اپنا نصب العین قرار دیتی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور انجمن طلباءاسلام سمجھتی ہے کہ نوجوان نسل میں بے راہروی ،حیاءسوزی ،فحاشی اور عیاشی کے بڑھتے رجحانات کو محبت رسول ﷺ کے فروغ سے ہی روکا جا سکتا ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد کے رویوں کا خاتمہ بھی اسی سے ممکن ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.