الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام مستحق افراد میں ونٹرپیکج تقسیم کیاگیا


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے زیر اہتمام مستحق افراد میں ونٹرپیکج تقسیم کیاگیا۔سادہ مگر پروقار تقریب الخدمت فاﺅنڈیشن کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں 50مستحقین میں ونٹر پیکج کے تحت گرم بستر تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال محمد اشرف آصف تھے۔جنہوں نے مستحقین میں ونٹر پیکج تقسیم کیا۔ الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع چکوال کے صدر نعمان ظفر، جنرل سیکرٹری علی مختار اعوان، حافظ ناصر محمود، حافظ آفتاب الدین اور دیگر شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف آصف ،نعمان ظفر اور علی مختار اعوان نے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ہر سال مستحقین میں ونٹر پیکج تقسیم کرتی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.