سردار ذوالفقار علی خان اور سردار اظہر عباس کا ڈھڈیال کا تعزیتی دورہ
ڈھڈیال (مسرت جعفری) حلقہ این اے 58 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ذوالفقار علی خان دلہہ ہمراہ سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن سردار اظہر عباس کا ڈھڈیال کا تعزیتی دورہ۔ وہ جمعرات کی شام پیپلز پارٹی کے رہنما خان اشرف خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکی اقامت گاہ محلہ میں بازار آئے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انکے بیٹوں محمد عاطف خان،محمد کاشف خان،محمد واصف خان اور انکے بھائی محمد عارف خان اور محمد ارشد خان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر پیپلز پارٹی ڈھڈیال حاجی الطاف حسین قریشی، سیٹھ عدیل احمد، محسن خانزادہ، تاثیر مغل، امتیاز حسین منہاس بندو، تصور عباس کا کا، کامران بوبی، بقا رانا اور حیدر ٹیلر بھی انکے ہمراہ تھے۔
کوئی تبصرے نہیں