مناسکِ حج تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری کردیا گیا


چکوال (نامہ نگا ) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ( ڈائریکٹوریٹ آف حج) اسلام آباد کی طرف سے مناسکِ حج تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تحصیل تلہ گنگ کے 248 عازمینِ حج کو مناسکِ حج کے بارے میں 15 فروری بروزِ جمعرات جامع مسجد عیدگاہ میانوالی روڈ تلہ گنگ میں تربیت دی جائے گی جبکہ تحصیل چکوال کے 364 عازمینِ حج کو 17 فروری بروزِ ہفتہ بمقام مکہ میرج ہال بالمقابل پرانا ریلوے اسٹیشن چکوال میں تربیت فراہم کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ مذکورہ دونوں تحصیلوں میں مقررہ ایام پر عازمینِ حج کی تربیت کا آغاز صبح نو بجے ہوگا ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے حج تربیتی پروگرام کے معاون محکموں کے افسران کو جاری کئے گئے مراسلہ میں کہی گئی ہے ۔ مراسلہ میں معاون محکمہ جات کے افسران کو تاکید کی گئی ہے کہ حج تربیتی پروگرام کے احسن انعقاد کے لئے متعلقہ دائرہ کار کی ذمہ داریوں کی تکمیل حسبِ منشا انداز میں یقینی بنائی جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.