سرکال مائر میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوگئی


چکوال(خصوصی رپورٹ)سرکال مائر میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوگئی ۔حاجی بابا شیرا خان منہاس ، ماسٹر فضل حسین منہاس ، چوہدری اظہر محمود منہاس ، ریاض حسین منہاس کی پوری برادری اور گروپ نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس حمایت کے اعلان میں حاجی محمد مقصود اعوان  اور راجہ عرفان منظور نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس موقع پر یوسی کی اعلٰی قیادت بھی موجود تھی جن میں حاجی پرویز اختر ، نعیم امجد منہاس ، جناب راشد ضمیر منہاس شامل ہیں۔مسلم لیگ کی قیادت نےچوہدری اظہر محمود منہاس کا بھرپور شکریہ ادا کیا ہےکہ ان کی کوششوں سے سرکال مائر میں مسلم لیگ ن اور مضبوط ہوئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.