کھوکھر بالا ،دلیل پور اور خیرپور کی عوام نے ایاز امیر کے حق میں فیصلہ دے دیا
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)کھوکھر بالا ،دلیل پور اور خیرپور کی عوام نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ چوہدری ایاز امیر انتخابی مہم کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری اظہر محمود چکرال اور چوہدری ناصر اقبال آف تھنیل فتوحی اورملک زعفران زلفی ایڈووکیٹ و راجہ نذیر تترال کے ہمراہ انتخابی اجتماع میں شرکت کے لیے پہنچے تو شرکاءنے ان کا استقبال کیا اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ خیرپور میں ملک ارشد اور ملک منظور کے ڈیرے پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں چوہدری اظہر محمود چکرال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جہاں پر سینکڑوں افراد نے چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 8فروری کو باجے پر مہر لگانے کا اعلان کیا۔ دلیل پور میں بھی عوام نے کارنر میٹنگ میں چوہدری ایاز امیر کے حق میں فیصلہ دیا۔کھوکھر بالا میں منعقدہ انتخابی اجتماع میں راجہ منظور قادر، ملک فخر عباس اعوان ،ملک شیراز اعوان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔شرکاءنے چوہدری ایاز امیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے8فروری کو باجا پر مہر لگا کر کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں