محلہ سرگوجرہ غربی وارڈ نمبر36میں سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کی حمایت کر دی۔
چکوال( ڈسڑکٹ رپورٹر ) 8فروری کے الیکشن، محلہ سرگوجرہ غربی وارڈ نمبر36میں معروف سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی حمایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20چوہدری سلطان حیدر علی خان کارنر میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تو شرکاءنے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کامران یونس اور ملک مظہر نے برادری سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔ دلہہ برادری کی سرکردہ شخصیات محمد رفیق ،ڈاکٹر مشتاق ،حاجی عبدالرزاق اور دیگر نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے دونوں امیدواران حلقہ این اے58، میجر(ر) طاہر اقبال اور پی پی20پر چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ اس طرح ان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
کوئی تبصرے نہیں