ملک ضیافت حسین کی اقامت گاہ محلہ بلال جامع مسجد میں مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ



ڈھڈیال(مسرت جعفری)معروف کاروباری شخصیت ملک ضیافت حسین کی اقامت گاہ محلہ بلال جامع مسجد میں سوموار کی شام مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر سربراہ عوامی اتحاد گروپ چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی خدمت ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ ان شاءاللہ مسلم لیگ ن چکوال سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد پاکستان کی ترقی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ندیم اقبال ملک ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ ادوار میں پاکستان میں بے مثال ترقی ہوئی اور میگا پروجیکٹ اپنے پائہ تکمیل تک پہنچے۔ ان شاءاللہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ عوامی اتحاد گروپ کے سربراہ چوہدری خورشید بیگ نے ملک ضیافت حسین کااور وارڈ نمبر 4کے عمائدین کا بھر پور کارنر میٹنگ کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.