ہر قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج کریں گے،ایاز امیر

 


چکوال(عبدالغفور منہاس سے):حلقہ این اے 58سے پی ٹی  میں دھاندلی ہوتی تھی اب دھاندلہ ہوا جس نے پوری قوم کو حیران کر کے رکھ دیاسرکار کو اندازہ نہ تھا کہ عوام اس انداز میں ووٹ کاسٹ کرے گی بوکھلاہٹ میں ایسی بیوقوفیاں کی گئیں کہ ساری دنیا کے سامنے پول کھول دیااین اے 58میں ہم آگے جا رہے تھے کہ اچانک مخالف امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا وہ اپنی رہایش گاہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے چوہدری ایاز امیر نے کہا کہ فارم 45کے مطابق ہمارے(پی ٹی آئی)کے ووٹ 154825 تھے جنہیں102537بنایا گیا اور میجر (ر)طاہر اقبال(پی ایم ایل این) کے ووٹ )128914 سے بڑھا کر 115974 بنا دیے گئے پیپلز پارٹی کے امیدوار زوالفقار دلہہ کے ووٹ 13796سے بڑھا کر 74300کئے گئے ہماری25938کی لیڈ تھی مگر ہمیں 13437ووٹوں سے ناکام امیدوار قرار دے دیا گیا ٹی ایل پی کے ووٹ 25ہزار سے بڑھا کر45238ہزار بنائے گئے علی ناصر پی پی 20سے تقریباً 7000سے جیت رہے تھے انہیں9200سے ہرایا گیا اور راجہ طارق افضل کالس پی پی 21سے 3,4ہزار سے جیت رہے تھے انہیں7913سے ہرایا گیا افلاطونوں نے ریزلٹ یکسر تبدیل کر دیےپریزایڈنگ افسران کو ساری رات زلیل کیا گیا تاکہ من پسند نتائج بنائے جائیںافلاطون آر او آفس پر قبضہ کر کے نتائج تبدیل کرتی رہیں ہم لوگ ریٹرننگ آفیسر آفس گئے تو پولیس نے آگے نہیں جانے دیا اور ہمیں وہاں سے نکال دیا گیا اور موبائل فون چھین لئے گئے جس کے ثبوت ویڈیو کی شکل میں انہوں نے میڈیا کے سامنے پیش کر دیے انہوں نے کہا کہ الیکشن میںٹرن آﺅٹ ریکارڈ رہا،شکریہ چکوال کی جگہ شکریہ افلاطون،شکریہ نامعلوم کے بینرز لگائے جائیں،ایاز امیر نے کہا کہ ہر قانونی فورم پر مخالفین کی جیت چیلنج کریںگے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.