سرال : اعوان برادری نے مسلم لیگ ن پینل کی حمایت کا اعلان کردیا
ڈھڈیال(مسرت جعفری) سرال میں اعوان برادری کے سربراہ ملک سرور نور مرحوم کے صاحبزادے ملک عاصم بلال نے اپنی تمام برادری سمیت پی پی 20 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز انکی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری حیدر سلطان علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اعوان برادری کے ملک اختر، صوبیدار محمد فاروق، ماسٹر محمد اشفاق، محمد قاسم و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔چوہدری حیدر سلطان علی خان نے اعوان برادری کے ملک عاصم بلال اور تمام اعوان برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
کوئی تبصرے نہیں