تترال۔۔۔۔بشیر مرحوم کے ورثاء اور حافظ اکرام الحق سیالوی نے طاہر اقبال اور سلطان حیدر کی حمایت کردی

 


چکوال (عبدالغفار پارس) موضع تترال میں محمد بشیر مرحوم کی رہائشگاہ پر آج ڈاکٹر قیصر مجید ملک،چوہدری شہریار لیاقت اور چوہدری سجاد احمد خان کی موجودگی میں بشیر مرحوم کے بیٹے محمد شبیر اور نواسے عقیل حیدر نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میجر طاہر اقبال اور چوہدری حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا،راجہ شبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے والد مرحوم جس وقت 1985ء میں جنرل مجید ملک آئے اس وقت سے ہمارا تعلق ہے اور چوہدری لیاقت میرے والد کے بھائی تھے،میجر طاہر اقبال میرے چچا اور حیدر سلطان میرے بھائی ہیں،ان کو میں اس وقت تنہا نہیں چھوڑ سکتا،میں اور میرے ساتھی انکی حمایت کا اعلان کرتے ہیں،اس موقع پر کونسلر ناصر محمود،ٹھیکیدار اظہر محمود،حافظ مسعود،ذوالفقار آڑھتی،محمد اسحاق آڑھتی،محمد خان تترال،استاد جنرل مستری،محمد پرویز،ملک مجید اور دیگر اہلیان محلہ نے بھرپور طریقے سے شرکت کی،علاوہ ازیں معروف مذہبی اور کاروباری شخصیت حافظ اکرام الحق سیالوی نے حاجی رزاق آڑھتی اور ذوالفقار بھٹو کے ہمراہ قیصر مجید ملک سے ملاقات کرکے میجر طاہر اقبال اور حیدر سلطان کی حمایت کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے دین کی خاطر اس ملک میں اللہ کا دین پھیلانے والوں کی حکمرانی چاہتے ہیں،راجہ شبیر اور اسکے بھائیوں اور دیگر عظیم مجلس کا ڈاکٹر قیصر مجید ملک،شہریار لیاقت اور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان کا شکریہ ادا کیا اور شہریار لیاقت نے کہا کہ بشیر مرحوم کے ساتھ ہمارا دیرینہ تعلق تھا اور ہمیشہ انہوں نے ہماری سپورٹ کی ہے،اس موقع پر شیخ محمد یونس اور حاجی عبدالشکور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.