کھوکھر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک
چکوال(سٹی رپورٹر)کھوکھر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک۔اہلیان کھوکھر بالا نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔شدید انتظامی پریشر کے باوجود کھوکھر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا کھڑاک۔کھوکھر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اہلیان کھوکھر بالہ نے ثابت کیا کہ اہلیان کھوکھر بالا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اس موقع پر اہلیان کھوکھر بالا کی بڑی تعداد نے ضلع چکوال کی سیاست کا منظر واضع کر دیا کہ ضلع چکوال میں پاکستان تحریک انصاف کے تمام امیدوران انتہائی مضبوط پوزیشن پر ہیں۔اور مخالفین کو مکمل ٹف ٹائیم دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔اس موقع پر نمبر دار راجہ منظور قادر،ملک فخر عباس اعوان،ملک شیراز اعوان کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ چوھدری اظہر محمود چکرال،معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال،معروف قانون دان ملک زعفران زلفی،چوھدری ناصر آف تھنیل فتوحی،حاجی بابو پرویز بھٹی،محمد افتخار چوہان، مبشر اقبال،قاضی جاوید اختر بھگوال،محب علی،عمران بٹ بھگوال موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں