ساجد حسین جعفری نے کوریا سے "ارٹیفیشل انٹیلیجنس" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی
ڈھڈیال( مسرت جعفری)ڈھڈیال کا اعزاز ساجد حسین جعفری نے کوریا سے "ارٹیفیشل انٹیلیجنس" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی۔ حاجی ریاض حسین جعفری کے صاحبزادے، کاروباری شخصیت حاجی محمد ایوب کے بھانجے ساجد حسین جعفری نے کوریا سے "ارٹیفیشل انٹیلیجنس" میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرلی جبکہ ان کے دوست سید وجاہت وحید کاظمی( سید کسراں )نے "ری نیو ایبل انرجی" میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ دونوں نے اپنی میٹرک کی تعلیم گورنمنٹ یوسی ہائی سکول ڈھڈیال سے مکمل کی تھی۔ انکے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے انہیں بھرپور مبارک باد پیش کی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں