تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

 


چکوال( پولیس ترجمان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال/تلہ گنگ کیپٹن (ر) واحد محمود کی ہدایت پر تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی،ایس ڈی پی او سید نصیر احمد شاہ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ ضمیر حسین سب انسپکٹر، ظفر اقبال ایس آئی،احسن عبداللّٰہ ایس آئی و ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار منشیات فروشوں سے 4 کلو 540گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار منشیات فروش 

 گل ریز ولد سلطان محمود ساکن تلہ گنگ کے قبضہ سے 650گرام چرس،محمد شہزاد ولد بشارت حسین ساکن محلہ خان صاحب تلہ گنگ کے قبضہ سے 1490گرام چرس اور

حمیر محمود ولد سلطان محمود ساکن محلہ شرق تلہ گنگ کے قبضہ سے 2کلو 400گرام چرس برآمد کی گئی۔تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس نے تینوں منشیات فروشوں کے خلاف دفعات 9 سی اور 9 بی کے تحت مقدمہ درج کر کیا۔تھانہ سٹی تلہ گنگ پولیس نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ و پوری ٹیم کو شاباش دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.