امیر پورمنگ: مسلم لیگ(ن) کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

 


ڈھڈیال(نمائندہ خصوصی)امیر پور منگن میں صوبیدار میجر (ر) عبدالعزیز اعوان، ماسٹر محمد شریف اعوان،محمد رفیق اعوان اور محمد اسلام شریف اعوان کے گھر مسلم لیگ(ن) کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ میٹنگ میں ناظم چوہدری محمد شریف اپنے پورے پینل کے ساتھ شریک ہوئے۔اس کے علاؤہ مسلم لیگ(ن) یو سی بھیں کے سینئر نائب صدر وائس چیئرمین چوہدری تصور منیر،چوہدری عامر منیر،راجہ ریاض، ٹھیکیدار راجہ محمد امیر اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔امیر پور منگن کی تمام اعوان برادری نے یہ عزم کیا کہ ہم سردار غلام عباس کے ساتھ مل کر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے الیکشن کی بھر پور کمپین کریں گے تمام مقررین نے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے چلنے کےعزم کا اظہار کیا اور مخالفین کے شکوک وشبہات کو دور کیا۔آخر میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.