عام انتخابات میں اہلیان ڈھکو نے مشترکہ کیمپ لگا کر تاریخی مثال قائم کر دی



چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )عام انتخابات میں اہلیان ڈھکو نے مشترکہ کیمپ لگا کر تاریخی مثال قائم کر دی۔ کسی پارٹی کا بینر لگایا گیا نہ جھنڈے لگائے گئے نہ ہی کسی امیدوار کے حق میں یا خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ پورے گاﺅں نے متحد ہو کر ایک ہی کیمپ میں شرکت کر کے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن سے چند دن قبل اہلیان گاﺅں نے باقاعدہ دعائے خیر کی تھی جس میں طے پایا تھا کہ پورے گاﺅں میں ایک ہی کیمپ لگایا جائے گا جہاں پر تمام 979ووٹرز اپنی پرچیاں بنائیں گے اور پھر ووٹ پول کرینگے۔ معاہدے پر پورے گاﺅں نے من و عن عمل درآمد کیا اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ ڈھکو ضلع بھر میں وہ واحد گاﺅں تھا جہاںپر کسی بھی پارٹی کا پرچم یا پینافلیکس نہ لگایا گیا اور نہ ہی کسی پارٹی کے پولنگ ایجنٹ بٹھائے گئے۔اس طرح اہلیان ڈھکو نے امن اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم کر دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.