بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک محمد اصغر نے مسلم لیگی ہونے کا حق ادا کر دیا
چکوال (نامہ نگار ) بزرگ مسلم لیگی راہنما سابق ڈی ای او ملک محمد اصغر نے مسلم لیگی ہونے کا حق ادا کر دیا چکوال شہر، چوآ سیدنشاہ اور یونین کونسل جسوال میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا اور بڑے عوامی گروپوں کی حمایت بھی مسلم لیگ ن کو دلواٸی یونین کونسل جسوال کی جھاٹلہ وارڈ سے سابق ڈی ای او ملک محمد اصغر کی قیادت میں مسلم لیگی شیروں نے میدان مار لیا اور جھاٹلہ وارڈ پولنگ اسٹیشن سے میجر طاھر اقبال اور ملک تنویر اسلم سیتھی کو شاندار کامیابی حاصل ہوٸی جس کا سہرا مسلم لیگی راہنما سابق ڈی ای او ملک محمد اصغر کے سر ہے جنہوں نے جھاٹلہ ۔ ڈھوک دادو ۔ ڈھوک وزیرا ۔ کلاں والی ۔ ڈھوک محمد شاہ ۔ ڈھوک گل ماہی اور ڈھوک محمد بخش اعوان سمیت پورے علاقہ میں مسلسل اور ان تھک انتخابی مہم چلاٸی اور اعوان برادری سمیت دیگر برادریوں کو متحد کر کے مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کی راہ ہموار کی اور اوپر نیچے الگ الگ ووٹ کی منافقانہ پالیسی کی بجائے مخلص اور بے لوث مسلم لیگی ہونے کا حق ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں