ضلع چکوال /تلہ گنگ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 6حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی


چکوال(عبدالغفور منہاس سے )ضلع چکوال /تلہ گنگ کے قومی و صوبائی اسمبلی کے 6حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی۔ اس طرح ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن نے 2013ءکے بعد دوسری مرتبہ چھکا لگایا۔ حلقہ این اے58میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال نے آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) چوہدری ایاز امیر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے 115974ووٹ حاصل کیے جبکہ چوہدری ایاز امیر نے 102537ووٹ حاصل کیے۔ اس طرح میجر(ر) طاہر اقبال نے13437ووٹوں کی لیڈ حاصل کی۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ74300ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے راجہ سہیل ستی نے 45238ووٹ حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ جماعت اسلامی کے ملک افتخار احمد نے 8963جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے حافظ عبدالقدیر نے 5489مولانا عبداللہ نثار مرکزی مسلم لیگ نے1343متحدہ قومی موومنٹ کے ملک قلب عباس نے369پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے عمران قیصر عباس نے 15اور پاکستان تحریک انسانیت کے ڈاکٹر محمد طفیل نے868ووٹ حاصل کیے۔مذکورہ حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد594009تھی جبکہ 368568ووٹروں نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ 2243ووٹ خارج ہوئے اس طرح ٹرن آﺅٹ62.5فیصد رہا۔ حلقہ این اے59میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار غلام عباس خان نے 141680ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) رومان احمد 129716ووٹ لے کرشکست کھا گئے۔ سردار غلام عباس خان نے 11964ووٹوں کی لیڈ حاصل کی۔ تحریک لبیک پاکستان کے میجر(ر) محمد یعقوب نے29756ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار محمد طاہر ملک نے 14452ووٹ جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار حسن سردار نے6096ووٹ حاصل کیے۔ مذکورہ حلقہ میں ووٹرز کی کل تعداد607840تھی جبکہ 355586ووٹرز نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ یہاں پر ٹرن آﺅٹ58.49فیصد رہا۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی20چکوال ون میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان کامیاب قرار پائے اور ایم پی اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 52450ووٹ حاصل کیے۔ آزاد امیدوار (پی ٹی آئی) چوہدری علی ناصر بھٹی نے 43250ووٹ حاصل کر کے شکست کھائی۔ چوہدری سلطان حیدر نے 9200ووٹوں کی لیڈ حاصل کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ نے نیا امیدوار ہونے اور کم ٹائم ملنے کے باوجود25401ریکارڈ ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے شفقت حسین ملک نے 9612اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مولانا عبدالشکور نقشبندی نے12003ووٹ حاصل کیے۔ جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار محمد اشرف آصف نے9430ووٹ حاصل کیے اس حلقے میں ٹرن آﺅٹ60.99فیصد رہا۔279692ووٹرز میں سے 170609ووٹرز نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔حلقہ پی پی21چکوال ٹو میںمسلم لیگ ن کے ملک تنویر اسلم سیتھی نے 83055ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی اور آزادامیدوار(پی ٹی آئی) طارق افضل کالس کو شکست دی۔ طارق افضل کالس نے 75142ووٹ حاصل کیے۔ملک تنویر اسلم نے 7913ووٹوں کی لیڈ حاصل کی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ امجد نور نے12560،تحریک لبیک پاکستان کے حافظ محمد عمر نے6520اور جماعت اسلامی کے نزہت اقبال نے3090ووٹ حاصل کیے۔ ٹرن آﺅٹ58.75فیصد رہا۔319170میں سے 187508ووٹرز نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ حلقہ پی پی22میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار غلام عباس خان 61714ووٹ لے کر ایم پی اے منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوارحکیم نثار احمد(پی ٹی آئی)54077ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ جماعت اسلامی کے امیدوار محمد طاہر ملک نے9348ووٹ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار راجہ مظہر حسین ہستال نے4775تحریک لبیک پاکستان کے محمد ادریس نے9113ووٹ حاصل کیے۔ 287563میں سے168215ووٹرز نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ٹرن آﺅٹ58.50فیصد رہا۔سردار غلام عباس کی لیڈ 7637ووٹ رہی۔ حلقہ پی پی23میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک شہریار اعوان نے 86120ووٹ حاصل کر کے آزاد امیدوارکرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان(پی ٹی آئی) کو شکست دی۔ کرنل (ر) سلطان سرخرو نے75036ووٹ حاصل کیے۔ تحریک لبیک کے پیر محمد شاہ نے7241،پیپلزپارٹی کے ملک عظمت حیات نے2635اور جماعت اسلامی کے امیدوار ملک محمد خان نے 3672ووٹ حاصل کیے۔ ملک شہریاراعوان کی لیڈ11084ووٹ رہی۔ضلع چکوال میں 1201848میں سے 724154ووٹرز نے پولنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اس طرح ضلع چکوال کا ٹرن آﺅٹ60فیصد رہا۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.