چوہدری اعجاز حسین منہاس کی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت فخر چک نورنگ چوہدری اعجاز حسین منہاس نے مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اعجاز حسین منہاس جو کہ عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں حجاز مقدس میں موجود ہیں نے ٹیلی فون پر مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور اسے پنجاب کی عوام کے لیے احسن اقدام قراردیا۔اعجاز حسین منہاس کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا اعزاز حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ اس میں مریم نواز بنیادی کردار ادا کرینگی۔ اعجاز حسین منہاس نے حلقہ پی پی20چکوال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نومنتخب ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر نے منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھایا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے حلقہ پی پی20میں دھاندلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سلطان حیدر حقیقی معنوں میں عوام کے ووٹوںسے منتخب ہوئے ہیں اور مخالف امیدوار کی طرف سے حلقہ میں دھاندلی کا الزام غلط ہے۔ انہوںنے کہا کہ حیدر سلطان حلقے کے اکثریتی پولنگ سٹیشنز سے واضح اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.