پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں پہلے قومی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کنونشن کا انعقاد

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل آف پاکستان اور پاکستان میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آباد میں پہلے قومی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کے صدر زمرد خان ہلال امتیاز ، وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان اور نائب صدر محمدا سماعیل جسکانی تھے۔ صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ضلع چکوال رانا محمد علی رضا نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔دیگر شرکاءمیں ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر امتیاز محمد طاہر، ڈاکٹر ممتاز علی خان، سراج الدین برکی، حبیب خان ،شرافت اللہ یوسفزئی، سید وقار حسین جعفری، ملک شکیل، شاہد جان خٹک، ارشد خان ،شیراز خان، ساون بلوچ، قاضی محمود الحق، سید یونس ،محمد بن ثناءاللہ، عاصم خان علی زئی، قاضی تنویر حسین،خالد حسین جٹ، مریم نور، کونسل ٹیم ممبران ڈاکٹر حافظ منان، اکبر سلطان، سعید شاہد، مس تحرین ، ناصر اکبر، محمد تیمورکے علاوہ الائیڈ ہیلتھ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے نمائندگان اور طلباءنے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.