وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ کو معاشی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہونگی، تاجر برادری
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ کو معاشی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہونگی۔ تاجر برادری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت سی امیدیں وابستہ کر رکھی ہےں۔ مریم نواز اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہےں۔ا ن خیالات کا اظہار نائب صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد احمد فاروقی نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام میں کیا۔محمد احمد فاروقی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے صوبہ کی عوام کے لیے جن ترجیحات کا اعلان کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ پنجاب کی ترقی پاکستان کو استحکام ،غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچرکی ترقی میں عالمی رہنما کے طورپر سامنے آئے گا۔احمد فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی شدید ضرورت ہے جو مریم نواز بہتر انداز میں کرینگی۔
کوئی تبصرے نہیں