مریم نواز کا پہلی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا صوبہ کی عوام کی خوش قسمتی ہے،عارف اقبال،فتح خان



چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن مڈ لینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال اور جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے دختر پاکستان مریم نواز کو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے منفرد اور تاریخی اعزاز قرار دیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کا وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنے سے پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا اور دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا۔ پنجاب ترقی کی راہوںپرگامزن ہوگا۔چوہدری عارف اقبال اور ملک فتح خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا بطور خاتون پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہونا صوبہ پنجاب کی عوام کی خوش قسمتی ہے اور پنجاب کی پگ پنجاب کی رانی کے سر پر سجائی گئی ہے۔ میاں نواز شریف کی بہادر بیٹی پارٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم کرےگی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.