سانگ کلاں:چوہدری محمد احسن خان کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی
ڈھڈیال (مسرت جعفری)چوہدری اعجاز حسین مرحوم، سانگ کلاں چوہدری فہد مہدی سانگ کلاں کے بھانجے، چوہدری محمد ارشد کے صاحبزادے چوہدری محمد احسن خان کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔ پُرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام منگل کے روز گلیکسی پام مارکی میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم و موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے صاحبزادے راجہ خرم پرویز، سردار نجف حمید لطیفال، اسداعجاز جنجوعہ، چوہدری مناظر نواز ترکوال، چوہدری نجم الحسن گوندل، ممتازسماجی شخصیت سجاد حسین مائر، سیٹھ عدیل احمد، چوہدری طارق فم کسر، چوہدری سلیم رضا فم کسر،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری بلال مصطفیٰ ایڈووکیٹ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری ظفر السلام، صدر مسلم لیگ ن ڈھڈیال طارق جمیل خان، سابق ناظم رانا بشیر سراج، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود، چوہدری رشید چوہان، چوہدری تجمل رگ،محسن خانزادہ، چوہدری غلام صفدر رتہ، چوہدری عنصر کوٹ اقبال، چوہدری ارشد علی بیگز چوہدری اشتیاق لطیفال، چوہدری نذر عباس لطیفال، چوہدری غلام شبیر لنگاہ، محسن ایڈووکیٹ یوکے، چوہدری عرفان شاہ نواز یو کے، حاجی اعجاز حسین گوندل، ساجد حسین گوندل، حاجی افتخار حسین گوندل، چوہدری امیر خان فم کسر، چوہدری مسعود سانگ کلاں کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں