گورنمنٹ ہائی سکول چکوال نمبر 1کے سالانہ تعلیمی امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا
چکوال(نامہ نگار)ضلع چکوال کے قدیمی اور ماڈل تعلیمی ادارے گورنمنٹ ہائی سکول چکوال نمبر 1کے سالانہ تعلیمی امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا مجموعی طور پر امتحانی نتائج 100فیصد رہے اور سکول ہٰذا نے اپنا شاندار تعلیمی اعزاز برقرار رکھااس سلسلہ میں امتحانی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریبگورنمنٹ ہائی سکول چکوال نمبر 1میں منعقد ہوئی جس میں سینیئر ہیڈ ماسٹر/پرنسپل نامور ماہر تعلیم سید انوار احمد شاہ اور سکول کے دیگر اساتزہ نے شرکت کی جس میں سکول میں نمایاں پوزیشز حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے والدین اور عوامی حلقوں نے پرنسپل /ہیڈ ماسٹر اور اساتزہ کو خراج تحسین پیش کیا
کوئی تبصرے نہیں