سلطان حیدرعلی خان کی خصوصی دلچسپی اورہدایت پر بھون روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا

 


چکوال(رپورٹ عبدالغفور منہاس)ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع چکوال کے صدر چوہدری سلطان حیدرعلی خان کی خصوصی دلچسپی اورہدایت پر بھون روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ابتدائی طور پر 700میٹر کنکریٹ سڑک بنائی جا رہی ہے جبکہ باقی بھون چوک تا اسلامیہ چوک سڑک بجٹ کی منظوری کے بعد بنائی جائے گی بجٹ میں چکوال بھون روڈ اور دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لئے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے چوہدری سلطان حیدر کی طرف سے پیش کئے گئے متعدد ترقیاتی منصوبے منظورکرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جن میں گزشتہ دور میں ادھوری چھوڑی جانے والی سڑکیں بھی شامل ہیں یاد رہے کہ چوہدری سلطان حیدر نے چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے دوران حلقہ کے مسائل پیش کئے تھے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.