دن دیہاڑے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر پالر میں موجود خواتین سے نقدی لے اُڑا
چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروو)چوآسیدن شاہ میں دن دیہاڑے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر پالر میں موجود خواتین سے نقدی لے اُڑا ،ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈی پی او چکوال واحد محمود ضلع چکوال کی عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام۔ ضلع بھر میں چوروں اور ڈاکیتوں کا راج ،عوام انصاف کے لئے رُل گئے تفصیلات کے مطابق چوآسیدن شاہ محلہ ڈلوال روڈ پر واقع سدا بہار بیوٹی پالر اینڈ ٹریننگ سینٹر کے دروازے پر دوپہر 1/30بجے کے قریب ڈاکو نے دستک دی دروازہ کھلتے ہی ڈاکو نے اندر داخل ہوکر اسلحہ تان لیا اور اسلحہ کی نوک پر پالر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر اُن کے پاس موجود رقم لوٹ کر آرام سے فرار ہوگیا جس کے بعد شہر بھر میں خبر پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا علاقہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ ،آئی جی پنجاب ، آرپی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چکوال میں ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈی پی او چکوال واحد محمود ضلع چکوال کی عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں لہذا راست اقدام اُٹھائے جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں