دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس چکوال میں سالانہ 14ویں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد




 دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس جہلم روڈ چکوال میں سالانہ 14ویں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، پررونق تقریب کی مہمان خصوصی گورنمنٹ گرلز گریجویٹ کالج چکوال کی پرنسپل محترمہ پروفیسر مہناز اختر تھیں۔ جبکہ ہورائزن گروپ آف کالجز کے ایم ڈی چوہدری ہمایوں اسلم نے تقریب کی صدارت کی۔ دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس کے ایم ڈی راجہ علی اعجاز خان اور سکول پرنسپل کاشف ندیم نے والدین اور تقریب کے شرکاءکا استقبال کیا۔پرنسپل کاشف ندیم نے خطبہ استقبالیہ میں سکول کے بہترین تعلیمی نتائج اور شاندار تعلیمی کارکردگی کا ذکر کیا۔پروفیسرمہناز اختر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے دی نالج سکول کے طلباءکی کارکردگی کو سراہا اور سکول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بعد ازاں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنےوالے طلباءو طالبات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ سکول اساتذہ کو ایوارڈ دئیے گئے۔یاد رہے کہ دی نالج سکول راجہ اسلم کیمپس روز اول سے ہی بہترین تعلیمی نتائج فراہم کر رہا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.