کلرکہار: موٹروے سالٹ رینج میں 2ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد جاں بحق 4 زخمی


کلرکہار(عثمان اعوان) کلرکہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں 2 ٹریلر آپس میں آمنے سامنے ٹکرانے سے 02 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 04 افراد زخمی ہوئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق کلرکہار سے لاہور کی جانب جانے والا سیمنٹ سے لدا ٹریلر سالٹ رینج کی خونی پہاڑیوں میں بریک فیل ہونے سے درمیانی دیوار توڑ کر مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوگئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو ٹیم نے ٹراماسنٹر کلرکہار منتقل کر دیا، حادثہ کے فوراً بعد موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن کیلئے موٹروے پر دونوں اطراف تمام ٹریفک روک دی، ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کا تعلق رحیم یار خان سے ہے، دوسری جانب سے آنے والا ٹریلر رحیم یار خان سے راولپنڈی جارہا تھا جس گندم لوٹ تھی، حادثہ میں دونوں ٹریلر مکمل تباہ ہو گئے، ریسکیو آپریشن کے بعد موٹروے پر ٹریفک کھول دی گئی۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.