ڈھڈیال امتحانی سنٹر میں نقل کی شکایات پر تمام امتحانی عملہ کو تبدیل کردیا گیا

 


ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھڈیال امتحانی سنٹر میں نقل کی شکایات پر تمام امتحانی عملہ کو تبدیل کردیا گیا ۔ مذکورہ امتحانی سنٹر میں جماعت نہم کے پیپرز کے آغاز کے ساتھ ہی نقل کرانے کی شکایات عام ہوئیں جس کا راولپنڈی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات نے سخت نوٹس لیا اور تحقیقات میں شکایات درست ثابت ہونے پر تمام امتحانی عملہ کو تبدیل کردیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز ہائی ڈورے کی ہیڈ مسٹریس کو امتحانی سنٹر کی نئی سپرنٹینڈنٹ اور دیگر نئے عملہ کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.