50 سالہ شخص نے چھری کا وار کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا
ڈھڈیال (اسپیشل رپورٹر) 50 سالہ شخص نے چھری کا وار کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ابراہیم آباد کے رہائشی انوار حسین نے گزشتہ روز سحری کے وقت خود کو چھری کی وار سے زخمی کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی خاندانی ذرائع کے مطابق انوار حسین کی ذہنی کیفیت درست نہ تھی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ ڈھڈیال نے لاش قبضے میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔
کوئی تبصرے نہیں