سابق ایس ایس پی غلام صفدر جعفری کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

 

ڈھڈیال(اسپیشل رپورٹر)سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ کے بہنوئی سابق ایس ایس پی غلام صفدر جعفری کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کی شب امام بارگاہ سادات میں مولانا مقصود رضا عابد کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں سینئر رہنما پی ٹی آئی چکوال چوہدری علی ناصر بھٹی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر،سابق ناظم رانا بشیر سراج، صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، رہنما مسلم لیگ ن چوہدری نجم الحسن گوندل، معروف کاروباری شخصیت شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، چوہدری ارشد علی بیگ، چوہدری امجد حسن ایڈووکیٹ، سیٹھ  عدیل احمد، راجہ خالد محمود، رانا اختر عزیز، حاجی  تنویر حسین تنی، ماسٹر محمد حسنین، سفیر ماجد، چوہدری رشید چوہان، چوہدری  مدثر نمبردار، حاجی ضمیر جعفری، حاجی افتخار حسین گوندل کے علاؤہ وکلا  کاروباری اورکثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.