ثاقب محمود گوندل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک بھال قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) چودھری مہدی خان مرحوم کے پوتے، چودھری طارق محمود گوندل صاحبزادے، ارشد محمود گوندل، ساجد محمود گوندل کے بھتیجے،اعشارب محمود گوندل کے بھائی بحرین میں انتقال کرنے والے ثاقب محمود گوندل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ڈھوک بھال قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ سوموار کے روز ڈھوک بھال ڈھڈیال میں قاری عبیداللہ کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق ناظم رانا بشیر سراج،چوہدری نجم الحسن گوندل، چوہدری ظفر السلام، صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، صوبیدار عبدالوحید مغل، حاجی ضمیر جعفری، مرزا ماسٹر محمد اقبال، مرزا محمد اشرف، بابو ذوالفقار حسین گجر، چوہدری رشید چوہان، ملک لیاقت علی اعوان، چوہدری ابرار حسین گوندل، رانا اختر عزیز، حاجی افتخار حسین گوندل کے علاؤہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.