ڈھڈیال پبلک پارک کو مزید بہتر بنانے کیلئے فنڈز جاری




ڈھڈیال(مسرت جعفری) ڈھڈیال پبلک پارک کو مزید بہتر بنانے کیلئے فنڈز جاری چوہدری شہر یار سلطان کا پبلک پارک کا خصوصی دورہ۔ ڈھڈیال کے واحد فیملی پبلک پارک کی تعزین وآرائش خوبصورتی اورآپ گریڈیشن کے لیے ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر کی ہدایات پرفنڈز جاری کر دئیے گئے۔ اس سلسلے میں سوموار کے روز چوہدری حیدر سلطان علی خان کے بھائی انچارج پبلک سیکٹریٹ چوہدری شہریار سلطان علی خان نے متعلقہ محکمے ایکسین ضلع کونسل چکوال چوہدری صائم سلیم، مسلم لیگ ن کے نمائندہ مرکز ڈھڈیال نوید حسین اور مسلم لیگ ن دُھڈیال کے رہنما و سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، سابق ناظم رانا بشیر سراج، صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، حاجی اعجاز حسین گوندل، چوہدری نجم الحسن گوندل، حاجی ضمیر جعفری، حاجی افتخار حسین گوندل، معروف کاروباری شخصیت شوکت محمود منہاس شوکی جاپان، بابو ذوالفقار حسین گجر، ملک لیاقت علی اعوان چوہدری حسنین گوندل و دیگر کے ہمراہ پارک کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی تعزین و آرائش کے لیے جلد کام شروع کیا جائے گا اور اسے پہلے سے زیادہ خوبصورت بنایا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.