میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا یوٹیلیٹی سٹورز اور نگہبان پیکیج ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ
چکوال(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر،رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے چکوال میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز اور وزیراعلیٰ پنجاب نگہبان پیکیج ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے دیئے گئے ریلیف پیکج کی مناسب مقدار میں دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر خریداری کے لئے آئے لوگوں سے بات جیت کی۔ عوام کی طرف سے ماہ رمضان میں حکومت کی طرف سے مہنگائی کہ اس دور میں معیاری اشیاء کو مناسب داموں پر فراہمی پر وزیراعظم صاحب کا شکریہ ادا کیا۔میجر (ر) طاہر اقبال ملک نے یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت کی تمام اشیاء کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں